دوستو فواد عالم کا نام ایک عرصہ تک شائقین کی زبان پر رہا اور صرف اس کے لیے شائقین ایک ہی بات دوہراتے رہے کہ وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے لہذا اس کو نیشنل ٹیم میں شامل ہونا چاہیے اور ان کو نیشنل ٹیم ایک موقع ملنا چاہیے – تمام شائقین اور اب تو پاکستان کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے بڑا بارے نام بھی فواد عالم کے لیے کھڑے ہو گئے تھے اور بار بار کرکٹ بورڈ پر دباؤ ڈال رہے تھے کہے فواد عالم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنایا جائے جس پر کرکٹ بورڈ انگلنڈ روانہ ہونے والی ٹیم کے اندر فواد عالم کو رکھ
.لیا
اس پر سارے پاکستان میں جتنے بھی کرکٹ سے پیار کرنے والے لوگ ہیں انھوں نے کرکٹ بورڈ کا شکریہ کیا اور فواد عالم کے لیے دعائیں بھی کیں کہ اب وہ اس سیریز میں کوئی اچھی کارکردگی دکھا سکے – دوستو یہاں پر آپ کو ایک بات بتاتے جینے کہ فواد عالم کا فرسٹ کلاس ریکارڈ بہت اچھا ہے اور اسی وجہ سے فواد عالم کو
.نیشنل ٹیم میں موقع دیا گیا ہے
مگر جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تو اس میں فواد عالم کا نام نہیں تھا جس پر پوری قوم ایک دفعہ پھر سراپا احتجاج ہو گئی اور پھر رہی سہی کسر تب نکل گئی جب پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری انننگز میں ساری کی ساری بیٹنگ لائن اپ فلاپ ہو گئی – تب پھر پورے پاکستان میں ہر طرف سے صرف ایک آواز تھی کہ فواد عالم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا
.حصہ بنایا جائے
دوستو یہ تو تھی وہ کوشش جو ساری قوم نے اور پھر سابقہ کھلاڑیوں نے مل کر فواد عالم کے لیے کی اور پھر فواد عالم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل کر لیا گیا – مگر جیسے ہی فواد عالم اپنی بیٹنگ کے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تو پھر معملات اور خراب ہو گئے – جی ہاں دوستو دوسرے ٹیسٹ کی پہلی انننگز میں فواد عالم
.صفر پر آوٹ ہو گئے
خود فواد عالم نے بھی بتایا کہ انھوں نے اس سٹائل کے جوالے سے وہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی چندر پال سے بھی بات کر چکے ہیں جس پر انہیں نے فواد عالم کی اس سٹائل پر حوصلہ افزائی کی – اگر ہم بات کریں چندر پال کی تو وہ بھی اسی طرح کے منفرد سٹائل کے ساتھ وکٹ پر کھڑے ہوا کرتے تھے اور وہ بھی ویسٹ انڈیز کے ایک خاص بیٹسمن رہ چکے ہیں


